27 اکتوبر، 2024، 5:17 PM

ایران کے خلاف اسرائیلی حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا

ایران کے خلاف اسرائیلی حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کے حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ایک اجلاس منعقد کرنے والی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خطوط میں عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے نتائج پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کن موقف اختیار کرے اور اس رجیم کے اقدامات کی مذمت کرے۔

انہوں نے عالمی برادری کو  خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی صرح خلاف ورزیوں اور جارحانہ کاروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرے۔

ایران کی فضائیہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا، تاہم بعض جگہوں میں محدود نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

News ID 1927730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha